Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
اردلی روم کا انعقاد
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مؤرخہ: 22 اپریل 2026
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد*
آج *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے اپنے دفتر میں پولیس اہلکاروں کے مسائل کے حل کے لیے اردلی روم کا انعقاد کیا۔
اردلی روم میں مجموعی طور پر 20 پولیس اہلکار پیش ہوئے، جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل تفصیل سے بیان کیے۔ ایس ایس پی کشمور نے تمام افسران و اہلکاروں کے مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔
اس موقع پر ایس پی صاحب نے دفتر میں موجود شیٹ کلرک کو واضح احکامات جاری کیے کہ پیش کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، کیونکہ فورس کے مسائل حل ہونے سے ہی وہ بہتر انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ بھی ہر بدھ کو اس طرح کے اردلی روم باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ پولیس فورس کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔
ترجمان
ضلع کشمور پولیس