Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ سامان برآمد

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
تاریخ: 13 مارچ 2025

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ سامان برآمد

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی زیرِ نگرانی اور ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ محمد صادق عباسی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند روز قبل مبین علی میرانی کے بند گھر سے چرایا گیا گھریلو سامان، جس میں کمبل، چادریں، سلائی مشین اور دیگر اشیاء شامل تھیں، برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی۔

کشمور پولیس، ترجمان


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.