Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*کچے میں پولیس پریشر کے باعث بدنام زمانہ ڈاکو سبز علی باجکانی تھانہ تنگوانی میں خود پیش*
پریس ریلیز--ضلع کشمور @ کندھ کوٹ پولیس
موؤرخہ 29 نومبر 2025
*کچے میں پولیس پریشر کے باعث بدنام زمانہ ڈاکو سبز علی باجکانی تھانہ تنگوانی میں خود پیش*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی جانب سے کچے کے علاقے میں جاری مسلسل آپریشن، مؤثر حکمتِ عملی اور بھرپور پولیس پریشر کے نتیجے میں *بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو سبز علی ولد موج علی باجکانی* نے *تھانہ تنگوانی* میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
کشمور پولیس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد *ملزم کو جیل منتقل کردیا*۔
*ملزم سبز علی باجکانی مختلف سنگین نوعیت کے 13 مقدمات میں روپوش و اشتہاری تھا*۔ درج ذیل مقدمات میں وہ قانون کو مطلوب تھا:
1. FIR No. 83/2025 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC – PS Tangwani
2. FIR No. 82/2025 u/s 402, 324, 353 PPC – PS Tangwani
3. FIR No. 01/2024 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC, 6/7 ATA – PS Tangwani
4. FIR No. 14/2024 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC, 6/7 ATA – PS Tangwani
5. FIR No. 15/2024 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC, 6/7 ATA – PS Tangwani
6. FIR No. 07/2024 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC, 6/7 ATA – PS Tangwani
7. FIR No. 23/2025 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC – PS Tangwani
8. FIR No. 83/2025 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC – PS Tangwani
9. FIR No. 54/2024 u/s 402, 324, 353, 399 PPC – PS Tangwani
10. FIR No. 60/2024 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC – PS Tangwani
11. FIR No. 42/2025 u/s 402, 324, 353, 148, 149 PPC, 6/7 ATA – PS Tangwani
12. FIR No. 41/2025 u/s 402, 324 PPC – PS Tangwani
13. FIR No. 69/2024 u/s 397, 393 PPC – PS Tangwani
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے کہا کہ کشمور پولیس کا کچے میں آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، اور علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف *زیرو ٹالرنس پالیسی* پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کارروائیاں صرف امن عامہ کے قیام کے لیے نہیں بلکہ جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے جاری رہیں گی۔
*کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔*
ترجمان کشمور پولیس