Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن دو مغوی بازیاب، ایک ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو زخمی

پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 08 فروری 2025

کشمور پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

دو مغوی بازیاب، ایک ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو زخمی

کشمور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک بڑے آپریشن کے دوران کوکاری نندوانی گینگ کے خلاف جمال کی حدود میں بھرپور کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا جبکہ ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔زخمی ڈاکوؤں میں الھیار نندوانی شامل

یہ آپریشن گزشتہ روز شہید ہونے والے پولیس اہلکار مظہر علی مشوری کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کیا گیا۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمیں اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں – ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک، جبکہ الھیار نندوانی ساتھی سمیت زخمی

 دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا تفصیل مندرجہ ذیل ہے 
1۔محمد ضمیر میرانی
 2. محمد علی سنجرانی
(یہ مغوی کاروباری سلسلے میں 13 جنوری 2025 کو اغوا ہوئے تھے۔)

آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ اور ضلع بھر کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

پولیس نے چار ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا، جبکہ مزید سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

کشمور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے قانون شکن عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھے گی۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.