Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا کندھکوٹ سٹی میں سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
موؤرخہ 11 فروری 2025

کشمور پولیس کا کندھکوٹ سٹی میں سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی قیادت میں *ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ محمد صادق عباسی نے آج کندھکوٹ سٹی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے پیدل گشت کیا۔

گشت کے دوران پولیس ٹیم نے مختلف بازاروں اور اہم مقامات پر مشکوک افراد کی چیکنگ کی اور عوام سے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے اقدامات کیے۔

*کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ایس ایچ او نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.