Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
16 کیسز میں مطلوب ملزم سرینڈر
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 13 اپریل 2026
*کشمور پولیس کا مؤثر آپریشن جاری — "آپریشن نجات مھران" میں نمایاں پیش رفت*
*16 مقدمات میں روپوش/ مطلوب ملزم سرینڈر/پیش*
ضلع کشمور میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کشمور پولیس کی جانب سے کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت میں جاری مربوط اور مؤثر حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں انچارج سی سیکشن کندھکوٹ علی نواز سبزوئی کی نگرانی میں جاری ٹارگٹڈ کارروائیاں اور مسلسل آپریشنل دباؤ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں سبزوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم نے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ، پی پی سی سیکشن کندھکوٹ میں خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا۔
سرینڈر کرنے والے ملزم کی تفصیل:
01۔ *حق نواز عرف نادر ولد عبدالقادر سبزوئی*
ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
1. FIR No: 14/2025 u/s 353, 324, 440, 148, 149 PPC PS Durani Mahar
2. FIR No: 15/2025 u/s 353, 324, 440, 368, 148, 149 PPC 6/7 ATA PS Durani Mahar
3. FIR No: 152/2025 u/s 353, 324, 399, 402 PPC PS B-Section Kandhkot
4. FIR No: 234/2025 u/s 353, 324, 399, 402, 148, 149 PPC PS Kashmore
5. FIR No: 279/2025 u/s 353, 324, 399, 402, 148, 149 PPC PS Kashmore
6. FIR No: 280/2025 u/s 399, 402, 149, 148 PPC PS Kashmore
7. FIR No: 276/2025 u/s 399, 402, 149, 148 PPC PS Kashmore
8. FIR No: 258/2025 u/s 353, 324, 399, 402, 148, 149 PPC PS Kashmore
9. FIR No: 257/2025 u/s 399, 402, 149, 148 PPC PS Kashmore
10. FIR No: 01/2026 u/s 353, 324, 399, 402, 148, 149 PPC PS Kashmore
11. FIR No: 86/2025 u/s 395 PPC PS Bhirya (Dist: Naushehroferoz)
12. FIR No: 87/2025 u/s 353, 324 PPC 6/7 ATA PS Bhirya (Dist: Naushehroferoz)
13. FIR No: 88/2025 u/s 324, 353 PPC PS Bhirya (Dist: Naushehroferoz)
14. FIR No: 99/2025 u/s 397, 34 PPC PS Bhirya (Dist: Naushehroferoz)
15. FIR No: 229/2025 PS Moro (Dist: Naushehroferoz)
16. FIR No: 230/2025 PS Moro (Dist: Naushehroferoz)
*ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا*۔ اس کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر حکمت عملی اور مسلسل دباؤ کا نتیجہ ہے۔
یہ کامیابی اس امر کی غماز ہے کہ کشمور پولیس پیشہ ورانہ مہارت، جدید حکمت عملی اور بھرپور عزم کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے، جس کے باعث ملزمان قانون کے سامنے سرینڈر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
کشمور پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ضلع سے ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر اور بدامنی کے مکمل خاتمے تک مشترکہ آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان
ضلع کشمور پولیس