Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک مغوی بازیاب

پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 03 اگست 2025ء

 

*کشمور پولیس اور رینجرز کا تھانہ گیھلپور اور حاجی خان شر کی حدود میں جاری آپریشن کے دوران ایک اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا*

 

کشمور پولیس نے رینجرز کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر گیھلپور اور حاجی خان شر کے کچے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جو کہ *ہنی ٹریپ* پر اغوا ہوئا تھا۔

 

بازیاب ہونے والے مغوی کی شناخت *محمد قاسم، رہائشی سرگودھا* کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ تقریباً ایک ماھ قبل ہنی ٹریپ پر اغواء ہوئا تھا۔

 

خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کچے کے علاقے گیھلپور اور حاجی خان شر کی حدود میں کارروائی کی۔

 

 پولیس اور رینجرز کی موجودگی اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 

مغوی کو بحفاظت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مفرور اغواء کاروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

 

*یاد رہے کہ آپریشن کے دوران دس 10 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرایا جا چکا ہے۔* تمام مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

 

*ترجمان، کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.