Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 27 فروری 2025
کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری
ایک ملزم گرفتار-1500 گرام چرس برآمد
ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی سربراہی میں منشیات کے خلاف ایک اور مؤثر کارروائی کی گئی۔
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او محمد صادق عباسی اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کی تفصیلات:
نام: نادر ولد اردو سبزوئی
مقدمہ نمبر: FIR No.34/2025
دفعات: 9C CNSA، تھانہ اے سیکشن، کندھکوٹ
کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
1. Cr No 1/14 U/S 324.353.Ps Asec
2. Cr No 329/13 U/S 324.353.Ps Asec
3. Cr No 1/22 U/S 399.402 PS Asec
4. Cr No 17/22 U/S 399.402 ps Asec
ضلع کشمور پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان کشمور پولیس