Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دو خطرناک ملزمان سرینڈر
پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 22 اپریل 2026
*کشمور پولیس کا مؤثر آپریشن جاری — “آپریشن نجات مہرَان” میں اہم کامیابی*
*دو 02 خطرناک اور مطلوب ملزمان نے سرینڈر کر دیا*
ضلع کشمور میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کشمور پولیس کی جانب سے جاری “آپریشن نجات مہرَان” کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس کی مربوط حکمت عملی اور مسلسل آپریشنل دباؤ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت میں پولیس نے تھانہ کرمپور اور شبیرآباد کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کیا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ ملزمان نے تھانہ کرمپور، پی پی شبیرآباد میں سرینڈر کیا۔
سرینڈر کرنے والے ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:
1۔ *عابد علی ولد قادر بخش گھنجیو*
1. FIR No. 111/24 u/s 302 PPC PS Karampur
2. FIR No. 155/24 u/s 402, 399, 353, 324 PPC PS A Section Thul
3. FIR No. 94/25 u/s 402, 399, 353, 324 PPC PS A Section Thul
4. FIR No. 149/25 u/s 402, 399, 353, 324 PPC PS A Section Thul
5. . FIR No. 2/26 u/s 384, 386, 396, 302 PPC & 6/7 ATA PS Baho Khoso
6. FIR No. 32/26 u/s 224, 399, 353, 324 PPC PS A Section Thul
7. FIR No. 38/26 u/s 402, 399, 324,148,149 PPC PS A Section Thul
2۔ *محمد عباس ولد محمد انور گھنجیو*
1. FIR No. 20/2026 u/s 324, 353, 399, 402 PPC PS Karampur
2. FIR No. 111/2024 u/s 302, 337 Fi PPC PS Karampur
3. FIR No. 94/2025 u/s 324, 353, 399, 402 PPC PS thul A section
4. FIR No. 32/26 u/s 224, 399, 353, 324 PPC PS A Section Thul
5. FIR No. 38/26 u/s 402, 399, 324,148,149 PPC PS A Section Thul
یہ *ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے*۔ ان کی گرفتاری/سرینڈر کشمور پولیس کی مؤثر حکمت عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل دباؤ کا واضح ثبوت ہے۔
یہ کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ کشمور پولیس جدید طریقہ کار، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور مربوط حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے باعث ملزمان قانون کے سامنے سرینڈر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
ترجمان ضلع کشمور پولیس