Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
وضاحت برائے خبر
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 26 فروری 2025
وضاحت برائے خبر
حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور نیوز چینلز پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ تھانہ سونمیانی کے محرر، پولیس کانسٹیبل نعیم، کشمور گڈو سے اغوا ہوئے ہیں۔ یہ خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔
کشمور پولیس واضح کرنا چاہتی ہے کہ پولیس کانسٹیبل نعیم کے اغوا کا واقعہ پنجاب کے علاقے میں پیش آیا ہے، نہ کہ ضلع کشمور، سندھ کی حدود میں۔
ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر مصدقہ اور غلط اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر اعتماد کریں۔ کشمور پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس معاملے میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔
ترجمان
کشمور پولیس