Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

12 عدد موٹر سائیکلیں رکور - ایک موبائل فون برآمد - ایک ملزم گرفتار

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

تاریخ: 24 فروری 2026

 

*رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کشمور پولیس کی بڑی کارروائی 12 عدد چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد اور موبائل فون و کیش رقم بھی برآمد، ایک ملزم گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر اور *ایس ڈی پی او کندھکوٹ جاوید سانگری* کی سربراہی میں *انچارج مددگار ون فائیو کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے چوری و چھینی گئی 12 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

 

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا جس کی شناخت *رمضان بنگوار* کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

برآمد کی گئی موٹر سائیکلیں حسبِ ذیل مالکان کے حوالے کی گئیں:

 

1. وقاص احمد نوناری کی سول اسپتال سے چوری شدہ موٹر سائیکل

2. ریاض احمد ڈومکی کی گلشیر محلہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل

3. فرحان احمد چاچڑ کی موٹر سائیکل

4. حافظ ذوالفقار علی بھيو کی چوری شدہ موٹر سائیکل

5. دیپک کمار کی چھینی گئی موٹر سائیکل

6. حاجی محمد عمر شیخ کی چوری شدہ موٹر سائیکل

7. آصف علی جکھرانی کی موٹر سائیکل

8. عبیداللہ کی چوری شدہ موٹر سائیکل

9. سمیر کمار کی چوری شدہ موٹر سائیکل

10. ذوالفقار مری کی موٹر سائیکل

11. شعیم کی موٹر سائیکل

12. نادر منگی کی موٹر سائیکل

 

مزید برآں دیپک کمار کی دکان سے چھینی گئی بھاری رقم اور موبائل فون برآمد اصل مالک کے حوالے 

 

موٹر سائیکلوں کی برآمدگی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کشمور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

ایس ایس پی کشمور نے متعلقہ افسران و جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

 

ترجمان ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.