Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
خبر کی تردید
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
28 جنوری 2025
خبر کی تردید
کچھ غیر ذمہ دار عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ سبزی منڈی کندھکوٹ میں ڈکیتی کے دوران ریاض لاشاری کو قتل کر دیا گیا ہے۔ کشمور پولیس اس خبر کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ یہ خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔
کشمور پولیس کی تحقیقات کے مطابق سبزی منڈی یا اس کے آس پاس ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔ جھوٹی خبروں کے ذریعے عوام میں بے چینی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کشمور پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ کسی بھی معلومات یا شکایت کے لیے فوری طور پر کشمور پولیس سے رابطہ کریں۔
ترجمان کشمور پولیس