Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس آپریشن بدنام زمانہ ڈاکو منو بھلکانی ہلاک اور ملھو بھلکانی زخمی -مزید دو ساتھی بھی زخمی
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ: 06 مئی 2026
*کشمور پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی*
*بدنام زمانہ ڈاکو منو بھلکانی ہلاک اور ملھو بھلکانی زخمی - دیگر دو ساتھی بھی زخمی*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی سربراہی میں تھانہ تنگوانی اور جمال کی حدود میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں *بدنام زمانہ ڈاکو منو بھلکانی ہلاک جبکہ ملھو بھلکانی* زخمی ہو گیا۔ اس کے علاوہ ان کے مزید دو ساتھی بھی زخمی ہیں۔
پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ زخمی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ضلع بھر سے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
علاقے میں امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔
مزید اپڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان کشمور پولیس