Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیا
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ یکم جون 2025
کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی
*کشمور پولیس نے لاھور، پنجاب کے رہائشی ایک لڑکی کو اغوا ہونے سے بچالیا*
*ایس ایس پی SSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ھدایات پر انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری نے ایک لڑکی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔
لاھور، پنجاب کی رہائشی لڑکی شادی کرنے کے جھانسے کندھکوٹ کے کچے کی طرف جا رہی تھی۔ جس کو ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچالیا گیا۔
تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1- *آمنہ بی بی ولد غلام یاسین*
ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے کندھکوٹ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے ایک لڑکی کو بچالیا۔
اغوا سے بچ جانے والے لڑکی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔
*ترجمان کشمور پولیس*