Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری - ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 23 فروری 2025
کشمور پولیس کا روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری
ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
ضلع کشمور میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ایس ایس پی کشمور@کندھ کوٹ زبیر نظیر احمد شیخ (PSP) کی ہدایت پر (ASP اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر) کی قیادت میں پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او محمد صادق عباسی اور ان کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی تفصیل:
🔹 نام: وقار احمد ولد عبدالستار جاگیرانی
🔹 مقدمہ نمبر: 29/2025
🔹 دفعات: 23ia سندھ آرمس ایکٹ
🔹 تھانہ: اے سیکشن کندھکوٹ
کرمنل ریکارڈ
1. FIR No.28/2025 u/s 324, 353 399, 402 ppc of ps A section kkot
2. FIR No. 25/2025 u/s 324, 353, 399, 402 ppc of ps A section kkot
ملزم سے ایک عدد بغیر لائسنس پسٹل بھی برآمد۔
کشمور ضلع پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔
ترجمان کشمور پولیس