Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس مقابلہ

پریس ریلیز*** ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
مورخہ: 26 اگست 2025

*کشمور پولیس مقابلہ – ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں گلشیر محلہ کے قریب ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے کہ دوران گشت انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

 پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کا سرچ آپریشن جاری۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت درج ذیل ہے:

1. *مھر علی عرف جانی ولد شیر علی سھریانی*

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

*زخمی حالت میں گرفتار ملزم کندھکوٹ شہر میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ، موبائل فون سنیچنگ و دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔*

کرمنل ریکارڈ تمام تھانہ جات سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.