Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر سخت سنیپ چیکنگ، تلاش ایپ اور مددگار ٹیم کا مؤثر استعمال
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 10 اپریل 2025
ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر سخت سنیپ چیکنگ، تلاش ایپ اور مددگار ٹیم کا مؤثر استعمال
کشمور پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ SSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ASP کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے آج شہر کندھکوٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔
چیکنگ کے دوران گاڑیوں اور مشکوک افراد کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ مددگار کندھکوٹ ٹیم بھی اس کارروائی کا حصہ رہی۔ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے تحت تلاش ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کے کوائف کی فوری تصدیق کی گئی۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ اقدام عوام کے تحفظ کے لیے ہے اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں۔
ترجمان کشمور پولیس