Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس اور رینجرز کا آپریشن دو ڈاکو ہلاک اور پانچ ڈاکو زخمی

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 14 جولائی 2025

 

*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ، دو دن سے جاری، تھانہ کرمپور،جمال کی حدود میں چولیانی گینگ اور جعفری گینگ کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن*

 

*02 دو خطرناک ڈاکو ہلاک، 05 پانچ ڈاکو زخمی اور تین ٹھکانے مسمار*

 

ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* 

 

کشمور پولیس و رینجرز، *ایس پی انویسٹیگیشن محمد مراد گھانگھرو*، سی آئی اے، تمام ایس ایچ اوز، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ ریسپانس ٹیموں اور رینجرز پر مشتمل بھاری نفری نے کرمپور، جمال کی حدود میں *بدنام چولیانی اور جعفری گینگ* کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن آپریشن کیا۔

 

دوران آپریشن فورسز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، فورسز کی فائرنگ سے دو خطرناک ڈاکو ہلاک اور پانچ ڈاکو زخمی۔ ایس ایس پی کشمور 

 

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت *فتح چولیانی اور عبدالرزاق چولیانی* کے نام سے ہوئی ہے۔

 

زخمی ڈاکوؤں میں غلام جعفری، داڑو جعفری، انیس بنگلانی اور دیگر شامل ہیں۔

 

*چولیانی اور جعفری گینگ قتل عمد، اقدام قتل، ڈکیتی، بھتہ اور دیگر کیسز میں کشمور پولیس کو مطلوب ہیں*

 

جرائم پیشہ عناصر کے تین ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔

 

پولیس و رینجرز کی ٹیمیں علاقے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں جبکہ مشتبہ مقامات کی جامع تلاشی بھی جاری ہے۔

 

 یہ آپریشن جرائم کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ایس ایس پی کشمور 

 

ترجمان – ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.