Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
لاھور کے دو رہائشیوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 16 اگست 2025
کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی
*کشمور پولیس نے دو 02 افراد باپ اور بیٹے کو اغوا ہونے سے بچالیا*
*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ھدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ نے دو افراد، باپ اور بیٹے، کو اغوا ہونے سے بچالیا۔
شادی کرنے کے جھانسے کچے کی طرف جا رہے تھے۔ کشمور پولیس نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود سے بچالیا۔
تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1- *محمد یعقوب ولد عبدالحق*، رہائشی لاھور
2- *فرحان سلمان ولد محمد یعقوب*، رہائشی لاھور
ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے دونوں افراد کو بچالیا۔
اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔
*ترجمان کشمور پولیس*