Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ تین مرد اور ایک عورت گرفتار

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 15 مئی 2026

 

*کشمور پولیس کی فحاشی کے اڈے پر کارروائی، تین مرد اور ایک عورت گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 اسی سلسلے میں اے ایس پی کشمور محمد نعمان کی سربراہی میں ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی اور انچارج مددگار کشمور طارق عباس سولنگی نے تھانہ کشمور کی حدود میں شیل پمپ کے قریب فحاشی کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین مرد اور ایک عورت کو گرفتار کرلیا۔

 

گرفتار ملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ کشمور منتقل کردیا گیا، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جبکہ ضابطے اور قانونی تقاضوں کے تحت گرفتار خاتون کو سیف ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

 

گرفتار ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:

1۔عطاء اللّٰہ لاشاری 

2۔ غلام مصطفیٰ لاشاری

3۔ رخسار علی بروھی

4۔ مسمات شمیم بروھی

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.