Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

غیر قانونی افغان مہاجرین کے حوالے سے

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

مؤرخہ:20 مارچ 2026

 

*غیر قانونی افغان مہاجرین کے حوالے سے ضلعی پولیس کشمور کی شہریوں سے خصوصی اپیل*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی فرد کو رہائش فراہم کرنا، ملازمت دینا یا کاروباری سہولت مہیا کرنا قانوناً جرم ہے۔

 

تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اردگرد موجود مشتبہ یا غیر قانونی افغان مہاجرین کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس کنٹرول روم کے درج زیل نمبرز پہ دیں

0722570913

0722570905

0722570909

03022529995

03053077228

 

یاد رہے کہ اطلاع دینے والے شہری کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اگر کسی بھی جگہ پر کوئی غیر قانونی افغان شہری بطور ملازم یا رہائشی پایا گیا تو متعلقہ مکان مالک یا کاروباری فرد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ایس ایس پی کشمور نے مزید کہا کہ عوام الناس امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ضلع کشمور کو محفوظ بنایا جا سکے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.