Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
رجسٹریشن مھم
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 22 اپریل 2026
*ملازمین اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن مہم جاری، عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر ضلع بھر میں ملازمین (Employees) اور کرایہ داروں (Tenants) کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد جرائم کی روک تھام، مشتبہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس سلسلے میں کشمور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، جس کے تحت شہریوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھروں، دکانوں، فیکٹریوں اور دیگر مقامات پر کام کرنے والے ملازمین اور کرایہ داروں کا مکمل کوائف قریبی تھانے میں رجسٹر کروائیں یا آن لائن سسٹم کے ذریعے اندراج یقینی بنائیں۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔ رجسٹریشن نہ صرف شہریوں کی اپنی حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں بھی مدد ملتی ہے۔
کشمور پولیس تمام شہریوں، تاجر برادری اور مکان مالکان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع میں پائیدار امن قائم رکھا جا سکے۔
ترجمان کشمور پولیس