Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*کشمور پولیس کی شاندار اور کامیاب کارروائی – 04 اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار*
*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 03 اکتوبر 2025
*کشمور پولیس کی شاندار اور کامیاب کارروائی – 04 اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار*
ضلع کشمور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چار (04) خطرناک اور اشتہاری ملزمان کو کامیاب سرچ اور ریڈ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں *دو ملزمان قتلِ عمد، ایک اقدامِ قتل اور ایک تخویف مجرم و شجعہ خفیفہ* کے مقدمات میں روپوش تھے، جو طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی واضح ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی نگرانی اور ایس ایچ او بی سیکشن کندھکوٹ عبدالقادر بنگوار کی قیادت میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے مختلف مقامات پر بھرپور سرچ اور ریڈ آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. *ارشاد احمد ولد ٹلن باجکانی*
2. *غلام شبیر ولد ٹلن باجکانی*
مقدمہ: FIR No. 93/2023, دفعہ 302 تعزیرات پاکستان، تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ
3. *محمد ابرہیم ولد عبدالحکیم باجکانی*
مقدمہ: FIR No. 09/2024, دفعہ 324 تعزیرات پاکستان، تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ
4. *صدام ولد محمد ابرہیم باجکانی*
مقدمہ: FIR No. 88/2023, دفعات 337Ai, 337Fi, 506/2 تعزیرات پاکستان، تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ
گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور سرگرمیوں کا پتا چلایا جا سکے۔
*کشمور پولیس اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسی مؤثر کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔*
*ترجمان ضلع کشمور پولیس*