Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ مزاری گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ / ریڈ آپریشن 05 پانچ مشتبہ افراد زیرِ حراست، 07 سات عدد موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد*

*پریس ریلیز* – *ضلع کشمور پولیس*

تاریخ: 17 اکتوبر 2025ء

 

*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ مزاری گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ / ریڈ آپریشن 05 پانچ مشتبہ افراد زیرِ حراست، 07 سات عدد موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات اور براہ راست نگرانی میں آج *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی قیادت میں تھانہ کشمور کی حدود آر ڈی 82 کے قریب بدنام زمانہ مزاری گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ریڈ آپریشن کیا گیا۔

 

آپریشن میں ضلع بھر کی پولیس نفری، رینجرز کے جوان ، سی آئی اے ٹیم، مددگار فورسز، اے پی سی چین اور جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا۔

 

کارروائی کے دوران پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کا گھیراؤ کیا اور *پانچ 05 مشتبہ افراد کو حراست* میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ *اور سات 07 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد* 

 

ملزمان کے ٹھکانوں سے دو عدد رپیٹر، ایک عدد بندوق ، ایک رائیفل اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کیا۔

 

پولیس اور رینجرز نے ملزمان کے گھروں کا محاصرہ کرتے ہوئے ان کے خفیہ ٹھکانوں تک رسائی حاصل کی اور ٹھکانوں کو مسمار کردیا 

 

مزید علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہے۔

 

یہ کارروائی ان خطرناک عناصر کے خلاف کی جا رہی ہے جو *شھر کے اندر موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی، قتل، اقدامِ قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔*

 

*ترجمان – کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.