Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کارروائی: ڈاکوؤں سے مقابلہ، چوری شدہ ٹریکٹر رکور دو ڈاکو زخمی
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 5 جنوری 2025
کشمور پولیس کی کارروائی: ڈاکوؤں سے مقابلہ، چوری شدہ ٹریکٹر رکور دو ڈاکو زخمی
ضلع کشمور کی پولیس نے تنگوانی تھانے کی حدود میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور اکبر ملک کا چوری شدہ ٹریکٹر رکور کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق، کچھ مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ تنگوانی کی حدود سے ایک ٹریکٹر چوری کیا تھا۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم تشکیل دی گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا۔ پولیس کی موجودگی محسوس کرتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی ہوئے، جبکہ دیگر ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوری شدہ ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کشمور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کشمور پولیس