Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 24 اپریل 2025
*کشمور پولیس مقابلہ - ایک خطرناک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی*
تھانہ تنگوانی کی حدود تنگوانی لاڑو کے قریب گشت کے دوران ایس ایچ او تنگوانی، شاہد حسین خشک، اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔
جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ*
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت *ظفر علی ولد جام لاشاری* کے طور پر ہوئی ہے۔اور ایک ڈاکو زخمی ۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ
*ہلاک ملزم ایاز علی لاشاری،محمد نواز پھوڑ اور امان اللہ پھوڑ کے اغوا کا سرغنہ تھا*
ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا، جن میں اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، چوری، بھتہ خوری، پولیس مقابلے اور دیگر جرائم شامل ہیں۔
مذکورہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
11. FIR No. 85/2020 u/s 402,399 ppc of PS Tangwni
2. FIR No. 69/2019 u/s 457,380 ppc of PS Tangwni
3. FIR No. 70/2019 u/s 324,353,337h2 ppc of PS Tangwni
4. FIR No. 42/2023 u/s 324,353 ppc of PS Tangwni
5. FIR No. 131/2013 u/s 402,399 ppc of PS B section kkot
6. FIR No. 46/2024 u/s 402,399 ppc of PS B section kkot
7. FIR No. 127/2024 u/s 402,399 ppc of PS B section kkot
8. FIR No. 141/2024 u/s 324,353,460, 6/7 ATA of PS B section kkot
9. FIR No. 56/2025 u/s 324,353,148,149 ppc of PS B section kkot
10. FIR No. 05/2025 u/s 324,399, ppc of PS A section kkot
11. FIR No. 10/2013 u/s 399,402 ppc of PS A section kkot
پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک عدد ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔
ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
کشمور پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
*ترجمان، ضلع کشمور پولیس*