Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی الگ الگ کامیاب کارروائیاں*__ *قتلِ عمد کا اشتہاری ملزم اور ایک خطرناک ایکٹو کرمنل اسلحہ سمیت گرفتار*

پریس ریلیز---ضلع پولیس کشمور @ کندھ کوٹ

مورخہ: 02 نومبر 2025

 

*کشمور پولیس کی الگ الگ کامیاب کارروائیاں*

 

*قتلِ عمد کا اشتہاری ملزم اور ایک خطرناک ایکٹو کرمنل اسلحہ سمیت گرفتار*

 

ضلع کشمور میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

 

*ایس ایس پی کشمور @ کندھ کوٹ محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی خصوصی ہدایات پر *انچارج پاسبان سکندر پھنور* نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک قتلِ عمد کے اشتہاری روپوش ملزم اور ایک خطرناک ایکٹو کرمنل کو گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار اشتہاری ملزم کی تفصیلات:

 

🔹 نام: *محبوب علی عرف بابو ولد عبد الکریم جکھرانی*

🔹 مقدمہ: FIR No. 34/2023 u/s 302, 449, 354A, 114, 337H(ii), 147, 148, 149 PPC

🔹 تھانہ: ڈھرکی

 

*گرفتار ایکٹو کرمنل کی تفصیلات:*

 

🔹 نام: *اکبر علی عرف علی نواز ولد بالاچ عرف سہراب بنگوار*

 

ملزم کے خلاف درج مقدمات:

 

1. Cr No. 75/2005 U/S 302 PPC – PS A Section Kashmore

2. Cr No. 312/2025 U/S 324, 353 PPC – PS A Section Kashmore

3. Cr No. 122/2012 U/S 324 PPC – PS B Section Kashmore

4. Cr No. 87/2025 U/S 399, 402 PPC – PS Buxapur

5. Cr No. 88/2025 U/S 324, 353, 148, 149 PPC – PS Buxapur

6. Cr No. 89/2025 U/S 23(1)(A) Sindh Arms Act 2013 – PS Buxapur

 

ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

 

یہ خطرناک ملزم علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بن چکا تھا اور مسافر گاڑیوں سے ڈکیتی، بائیک لفٹنگ، سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

 

ضلع پولیس کشمور @ کندھ کوٹ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.