Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو ملز ھینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 11 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں — دو خطرناک ملزمان ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر کشمور پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا دو گرنیڈ اور ایک پسٹل برآمد۔

 

*پہلی کارروائی:*

ایس ایچ او کرمپور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ کرمپور کی حدود میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم کی *شناخت جاوید ولد فتح محمد عرف فتح دین بنگلانی* کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

 

مقدمہ درج:

FIR No. 38/2026 u/s 4/5 Explosive Act, 6/7 ATA PS Karampur

 

ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

 

*دوسری کارروائی:*

ایس ایچ او تنگوانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ تنگوانی کی حدود میں ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور پسٹل برآمد ہوا۔

 

گرفتار ملزم کی *شناخت صوبھو ولد شاہنواز بنگلانی* کے نام سے ہوئی ہے۔

 

مقدمات درج:

FIR No. 28/2026 u/s 402, 324, 353, 148, 149, 4/5 Explosive Act, 6/7 ATA PS Tangwani

 

FIR No. 29/2026 u/s 23(i)(a), 25 SAA 2013 PS Tangwani

 

مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے 

 

کشمور پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں، بالخصوص ایس ایچ او کرمپور اور ایس ایچ او تنگوانی کو شاباش دیتے ہوئے کہا:

 

عوام کے جان و مال کا تحفظ کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.