Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

تین عدد موٹر سائیکلیں رکور اصل مالکان کے حوالے

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس--موؤرخہ 13 اگست 2025

 

*کشمور پولیس کی الگ الگ کارروائیاں — تین موٹر سائیکل برآمد، اصل مالکان کے حوالے*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ھدایات پر کشمور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف علاقوں میں کی جانے والی الگ الگ پولیس کارروائیوں کے نتیجے میں تین عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

 

📍 *تھانہ ڈیرا سرکی کے ایس ایچ او میر حسن عیسانی* نے کارروائی کرتے ہوئے تین روز قبل گل محمد سبزوئی سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی۔

 

📍 *تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او عبدالقادر بنگوار* نے مورخہ 30 جولائی 2025 کو چوری ہونے والی مولابخش چاچڑ کی موٹر سائیکل برآمد کی اور مالک کے حوالے کی۔

 

📍 *تھانہ کرمپور کے ایس ایچ او* نے عقیل احمد بھلکانی کی چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی اور اصل مالک کو واپس کر دی۔

 

ضلع کشمور پولیس کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.