Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم گرفتار
پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 26 فروری 2026
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں *انچارج مددگار پولیس کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون چھیننے، موٹر سائیکل چھیننے، پرس چھیننے اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا-
گرفتار ملزم کی *شناخت پیرجان ولد رسول بخش جکھرانی* کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے:
FIR No. 50/2026 u/s 399, 402 PPC, PS A-Section Kandhkot
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی کشمور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
ترجمان کشمور پولیس