Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.
**پریس ریلیز **ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
موؤرخہ 24 دسمبر 2024
کشمور پولیس مقابلہ
ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.
ڈکیت بدیھل شر کا ایک اور قریبی ساتھی زخمی حالت میں گرفتار
سات سالہ معصوم بچے احمد علی بھٹو کے اغوا میں ملوث سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ بخشاپور کی حدود شاھی واہ کھبڑ فال کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت
01-نصیر احمد بھٹو ولد غلام سرور بھٹو کے نام سے ہوئی ہے.
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم اغوا، بھتہ خوری اور بھتہ خوری کی جاسوسی ، دکانوں پر بھتہ کی پرچیاں اور ڈاکوؤں کو راشن فراہم کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم سات سالہ معصوم بچے احمد علی بھٹو کے اغوا کا سرغنہ بھی تھا
زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار اور فرار ملزمان پر تھانہ بخشاپور میں مقدمہ درج اور کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے
1. FIR No. 42/2024 u/s 384,385,324, 216A, 148,149 ,6/7ATA of PS Miani
2. FIR No. 117/2024 u/s 324,353,399,402 PPC of PS Buxapur.
3. FIR No. 118/2024 u/s 23(i)a SAA 2013 PS Buxapur.
ترجمان کشمور پولیس