Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کار برآمد اصل مالک کے حوالے
پریس ریلیز – کشمور پولیس
مورخہ: 24 جولائی 2025
*کشمور پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی – چوری شدہ کار برآمد، اصل مالک کے حوالے*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر، *اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی نگرانی اور انچارج مددگار کشمور صدام حسین کھوسو کی قیادت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ کار برآمد کرلی۔
مددگار کشمور پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم افراد ایک کار عیدگاہ محلہ کشمور سے چوری کرکے فرار ہو رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کا تعاقب شروع کیا۔
پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور بروقت ردعمل کے باعث ملزمان سیلاچی کے قریب گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ بعدازاں برآمد شدہ کار اصل مالک رانو مزاری کے حوالے کر دی گئی۔
ایس ایس پی کشمور نے ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
کشمور پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
ترجمان کشمور پولیس