Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا کامیاب آپریشن — دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*
پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ پولیس کشمور @ کندھکوٹ
مورخہ: 02 نومبر 2025ء
*کشمور پولیس کا کامیاب آپریشن — دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*
کشمور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں آج تھانہ غوثپور کی حدود میں سندھ ڈھورو کے قریب پولیس پارٹی اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
ایس ایچ او غوثپور، انچارج مددگار کندھکوٹ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ریڈ کیا، جس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت درج ذیل ہے:
1. *فرمان علی ولد محمد بخش بھیو*
2. *شہباز ولد بانھو سومرو*
دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری اور دیگر جرائم شامل ہیں:
1. Crime No.85/2024 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS A-Section Kandhkot
2. Crime No.317/2025 U/S 353, 324, 399 PPC of PS A-Section Kandhkot
3. Crime No.102/2025 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS Tangwani
4. Crime No.94/2025 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS Karampur
5. Crime No.88/2025 U/S 324, 353, 147, 149-PPC of PS Buxapur
پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے پسٹل برآمد کرلیے ہیں، جبکہ زخمی ملزمان کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
*زخمی حالت میں گرفتار دونوں ملزمان غوثپور اور کندھکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے پولیس پارٹی کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کو سراہا اور کہا کہ:
کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے جاری رہیں گی۔”
*ترجمان — کشمور پولیس*