Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
مورخہ: 24 فروری 2026

*کشمور پولیس پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود *مسن موڑ* کے قریب دورانِ گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* اور ان کی ٹیم نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔

 پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں
ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

باقی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت: *عبدالقادر ولد ساجد عرف سجاد سومرو* کے نام سے ہوئی

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزم *کندھکوٹ، سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور شہر میں ہندو تاجروں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ، موبائل فون سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔*

گرفتار ملزم سے ایک عدد موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد جو گزشتہ روز آئی بی اے کالج کندھکوٹ کے طلباء سے سنیچنگ ہوئی تھی۔

ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے 

1. FIR No. 120/2025 u/s 402, 399, 324, 353, 148, 149 PPC PS Khanpur
2. FIR No. 104/2025 u/s 402, 399, 324, 353, 148, 149 PPC PS Lakhi Gate
3. FIR No. 34/2025 u/s 402, 399, 324, 353, 148, 149 PPC PS Lodra
4. FIR No. 35/2025 u/s 402, 399, 324, 353, 148, 149 PPC PS Khanpur
5. FIR No. 39/2025 u/s 402, 399, 324, 353, 148, 149 PPC PS Rahim Abad
6. FIR No. 47/2025 u/s 402, 399, 324, 353, 148, 149 PPC PS Sultan Kot
7. FIR No. 30/2025 u/s 402, 399, 324, 353, 148, 149 PPC PS Main Jo Goth

مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.