Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

فاروق ملک قتل کیس ٹریس تین ملزمان گرفتار

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 11 فروری 2026

 

*فاروق ملک قتل کیس ٹریس، قتل میں ملوث مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار*

 

کشمور: *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر فاروق ملک قتل کیس کو ٹریس کرتے ہوئے پولیس نے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق فاروق ملک کو مورخہ 05 فروری 2026 کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 40/2026 بجرم دفعات 302، 341، 148، 149 تعزیراتِ پاکستان درج ہے۔

 

واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انچارج سی سیکشن کندھکوٹ علی نواز سبزوئی کو کیس ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپا۔

 

 پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروکار لاتے ہوئے تفتیش کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام لیتے ہوئے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

گرفتار ملزمان میں *مقتول کی بیوی کلثوم ملک اور اس کے دو ساتھی گل حسن ملک اور شاھنواز چاچڑ* شامل ہیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ کلثوم ملک نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر کے اندر فاروق ملک کو پہلے گلہ دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں گلہ کاٹا۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.