Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس نے چھ 06 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا

پریس ریلیز: ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ: 14 دسمبر 2024

کشمور پولیس کی کامیاب اور بروقت کارروائی

کشمور پولیس نے چھ 06 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا

کشمور پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع گھوٹکی مرید شاخ کے رہائشیوں کو اغواء ہونے سے بروقت بچا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق، کشمور پولیس کو ٹیکنیکل ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ چھ افراد کو اینٹوں کے واپار کے جھانسے اغوا کر نے کے لیے کچے کی طرف بلایا گیا ہے۔ 

پولیس نے فوری طور پر تھانہ گھوڑاگھاٹ کی حدود میں ناکہ بندی کر کے اغواء ہونے سے چھہ افراد کو بچالیا۔

اغوا سے بچ جانے والے افراد کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔

1.صدام حسین ولد غلام حسین دشتی۔
2.زاھد حسین ولد غلام مصطفیٰ دشتی
3.نوید احمد ولد غلام فرید دشتی
4.ثناء اللہ ولد محمد اسلم ملک
5. عبداللہ ولد اصغر علی ملک
6. نظیر ولد اللہ رکھیو ملک
رہائشی ضلع گھوٹکی ،مرید شاخ

اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

کشمور پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فیک کالز اور جھانسے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔ اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے داموں گاڑی، مال مویشی یا دیگر لالچ میں پھنسانے کی کوئی کوشش کی جائے تو فوری طور پر مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.