Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

گمشدہ بچے کے تلاش مکمل

*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*

مؤرخہ: 26 مارچ 2026

 

*گمشدہ بچے کی تلاش مکمل، افسوسناک واقعہ میں بچے کی لاش برآمد*

 

گزشتہ روز تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کے پی پی سی سیکشن کی حدود سے گم ہونے والے 07 *سالہ بچہ زاکر حسین ولد عبدالجبار میرانی* کی تلاش کے لیے کشمور پولیس کی جانب سے جاری کوششوں کے دوران افسوسناک پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کے سخت نوٹس اور خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او کندھکوٹ جاوید احمد سانگری کی سربراہی میں انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں، گلی محلوں اور گھروں میں سرچ آپریشن کیا۔

 

 اسی دوران بچے کی لاش اس کے گھر کے قریب ایک گلی سے برآمد ہوئی۔

 

ابتدائی معلومات کے مطابق معصوم بچہ کھیلتے ہوئے گھر کی چھت پر گیا جہاں سے حادثاتی طور پر گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ سرچنگ کے وقت ورثاء بھی موقع پر موجود تھے۔

 

پولیس کی جانب سے ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ واقعہ بظاہر حادثاتی نوعیت کا ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں تنہا یا غیر محفوظ مقامات پر کھیلنے سے گریز کروائیں۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.