Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پریس ریلیز*** ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

مورخہ: 17 جون 2025ء

 

*کشمور پولیس کی بروقت کارروائی – پولیس مقابلے کے بعد دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

 

کشمور: تھانہ کشمور کی حدود میں اطلاع ملی کہ کچھ مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے موجود ہیں۔ اطلاع ملتے ہی *SSP ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایات پر *ASP اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی نگرانی میں *SHO ایس ایچ او کشمور زیاد علی نوناری* نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا۔

 

 لائین پرانی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

پولیس کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور دلیرانہ اقدام کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

 

 علاقے میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* 

 

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *1۔گنج علی گلرانی مزاری اور 2- بیڑا خان گلرانی مزاری* کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی کشمور 

 

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 *ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کشمور شہر میں 20 سے زائد ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے، ہندو تاجروں کی دکانوں پر وارداتوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں*۔ ایس ایس پی کشمور 

 

مزید یہ کہ *مذکورہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کی ویڈیوز* سے بھی ہو چکی ہے۔ ان کا مکمل کرمنل ریکارڈ تمام متعلقہ تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے خلاف دیگر مقدمات میں بھی قانونی کارروائی کی جا سکے۔ ایس ایس پی کشمور 

 

ترجمان – ڈسٹرکٹ پولیس کشمور


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.