Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
غوثپور میں ھندو تاجروں کے گھروں سے ڈکیےی کرنے والا ملزم گرفتار ۔ سونا اور کیش برآمد
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 15 اپریل 2026
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی — غوثپور شہر میں ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار، لوٹا گیا سونا اور نقدی برآمد، اصل مالکان کے حوالے*
کشمور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے غوثپور شہر میں چند روز قبل ہندو تاجروں کے گھروں میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا اور لوٹا گیا مال برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، چند روز قبل غوثپور شہر میں ہندو برادری کے تاجروں کے گھروں میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی، جس میں نامعلوم ملزمان سونے کے زیورات اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب سندھ ڈھورو کے مقام پر پولیس مقابلہ پیش آیا تھا، جس میں انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری کی قیادت میں کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں زیر حراست ہے۔
*گرفتار ملزمان میں ضمیر احمد میرانی اور علی بخش میرانی شامل*
دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جس کی بنیاد پر مزید انکشافات اور گرفتاریوں کا عمل جاری رہی ہے۔
ڈکیتی شدہ سونے کے زیورات اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی، جو بعد ازاں اصل مالکان ساگر کمار اور جئیپال داس کے حوالے کر دی گئی۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کشمور پولیس