Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

منصور سانگی بحفاظت بازیاب

*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

 تاریخ: 03 اگست 2025ء

 

*کشمور پولیس و رینجرز کی مشترکہ دوسری بڑی کامیاب کارروائی — مغوی لڑکا منصور سانگی بحفاظت بازیاب*

 

ضلع کشمور پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغواء شدہ لڑکے منصور سانگی کو خفیہ اطلاع پر کی گئی مؤثر کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کرالیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، مورخہ 20 جولائی 2025ء کو تھانہ میانی کی حدود میں واقع میرل سانگی ولیج کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے لڑکے *منصور علی ولد مولابخش سانگی* کو اغواء کرلیا تھا۔

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ھدایات پر آج *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی زیرِ قیادت کشمور پولیس و رینجرز نے ایک خفیہ اطلاع پر تھانہ گھیلپور کی حدود میں کچے کے علاقے کی طرف جانے والے راستے پر انٹیلیجنس بیسڈ منظم آپریشن کیا۔

 

 کارروائی کے دوران پولیس و رینجرز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت علاقے کا گھیراؤ کیا اور کامیابی سے مغوی لڑکے کو اغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

 

بعد ازاں، مغوی لڑکے کو اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے پولیس و رینجرز کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت پر دلی شکریہ ادا کیا۔

 

مزید برآں، پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی ہے، جبکہ اغواء میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

 

"*قانون کی حکمرانی، عوام کا تحفظ — کشمور پولیس کا مشن"*

 

— ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کشمور


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.