Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں سخت سنیپ چیکنگ
*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 12 اگست 2025ء
*کشمور پولیس کا کشمور سٹی میں سخت سنیپ چیکنگ*
*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کشمور سٹی میں سخت اور مؤثر سنیپ چیکنگ کی۔
کارروائی کے دوران مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مال بردار ٹرکوں کو تفصیلی طور پر چیک کیا گیا، جبکہ 110 سے زائد افراد کی بایو میٹرک و شناخت کی تصدیق جدید تلاش ایپ اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے کی گئی۔
مزید برآں، پولیس نے شہر کے تمام ہوٹلز میں مشتبہ افراد کی چیکنگ کی اور ان کی بایو میٹرک تصدیق بھی کی تاکہ کسی بھی ممکنہ مجرمانہ سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کے مکمل ریکارڈ کی جانچ کی، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، اسلحہ و منشیات کی ترسیل کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے میں مدد ملی۔
ڈسٹرکٹ پولیس کشمور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔
ترجمان کشمور پولیس