Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
عیدالفطر مبارک
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 21 مارچ 2026
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے عیدالفطر اپنے جوانوں کے ساتھ ادا کی، عوام کو مبارکباد*
عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے عید کی نماز اپنے پولیس جوانوں کے ہمراہ ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کشمور کے عوام کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ پولیس فورس عوام کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے عید کے دن بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے تاکہ شہری بلاخوف و خطر عید کی خوشیاں منا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو سب کے لیے خوشیوں، امن اور برکتوں کا باعث بنائے۔
ترجمان کشمور پولیس