Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
غیر قانونی پیٹرول پمپ سیل
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 15 فروری 2025
غیر قانونی پیٹرول پمپ سیل
کشمور پولیس نے کسٹم، حساس اداروں اور روینو کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں قائم غیر قانونی اور بغیر رجسٹر پیٹرول پوائنٹس و پمپس کو بند کروا دیا۔
یہ آپریشن غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خاتمے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا۔
کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی پیٹرول پوائنٹس کو سیل کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کشمور پولیس، کسٹم، حساس ادارے اور روینو عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ قانون کی پاسداری اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت کارروائی کر سکیں۔
ترجمان کشمور پولیس