Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تین خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
مورخہ: 24 اپریل 2026
*کشمور پولیس کا کامیاب پولیس مقابلہ — تین 03 خطرناک ڈاکو گرفتار دو زخمی*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں، تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود، نئی روڈ نزد سبزی منڈی کندھکوٹ کے قریب دورانِ گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* اور ان کی ٹیم نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں:
👉 تین خطرناک ڈاکو گرفتار جن میں سے دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گیا
👉 دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
زخمی حالت میں گرفتار دو ملزمان کی شناخت:
*نوید احمد ولد شاہ محمد میرانی اور عامر ولد حاکم ملک*
*بلاضرب گرفتار کی شناخت ظھور ولد نورحسن ملک*
زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف:
گرفتار *ملزمان کندھکوٹ شہر میں:ہندو تاجروں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم ،موٹر سائیکل چوری (بائیک لفٹنگ)، موبائل فون سنیچنگ* و دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں: ارن کمار سے موبائل فون چھینا اور روہت کمار سے نقد رقم لوٹی جن کی CCTV فوٹیج بھی موجود ہیں
ملزمان کا کرمنل ریکارڈ:
1۔ *نوید احمد ولد شاہ محمد میرانی* ملزم سے ایک عدد بغیر لائسنس پسٹل برآمد
1- کرائم نمبر 101/2026 — دفعات 402, 399 (تھانہ اے سیکشن)
2-کرائم نمبر 108/2026 — دفعات 402, 399 (تھانہ اے سیکشن)
3-کرائم نمبر 110/2026 — دفعات 402, 399, 324, 353 (تھانہ اے سیکشن)
4-کرائم نمبر 111/2026 — دفعہ 23(i) سندھ آرمز ایکٹ
5-کرائم نمبر 34/2026 — دفعات 402, 399, 353, 324 (تھانہ بی سیکشن)
6-کرائم نمبر 41/2026 — دفعات 402, 399, 353, 324 (تھانہ کرمپور)
2- *عامر ولد حاکم ملک*
1- کرائم نمبر 242/2025 — دفعات 402، 399 (تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ)
2- کرائم نمبر 96/2026 — دفعات 402، 399، 324، 353 (تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ)
3- کرائم نمبر 101/2026 — دفعات 402، 399 (تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ)
4- کرائم نمبر 110/2026 — دفعات 402، 399، 324، 353 (تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ)
3- *ظہور ولد نورحسن ملک*
کرائم نمبر 110/2026 — دفعات 402, 399, 324, 353 (تھانہ اے سیکشن)
مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔
ترجمان کشمور پولیس