Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سومر گجرانی بازیاب
*پریس ریلیز--ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 20 جون 2025ء
*کشمور پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی —مغوی سومر گجرانی بازیاب*
کشمور پولیس نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا مغوی۔ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں بحفاظت بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق:
موورخہ 14 جون 2025 کو ایک آدمی سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد سے دوستی کے جھانسے میں آکر کچے کے علاقے میں پہنچا تھا، جہاں سے انہیں اغوا کرلیا گیا۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ*
کشمور پولیس نے *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز میتلو* کی سربراہی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے *تھانہ درانی مھر* کے علاقے کچے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی مؤثر اور منظم کارروائی کے نتیجے میں مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
بازیاب ہونے والے مغوی کا نام:
1. *سومر علی گجرانی ولد شمس الدین گجرانی*
مغوی کو بحفاظت ان کے لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے، جنہوں نے کشمور پولیس کی بروقت کارروائی پر دلی اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کشمور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے ہوئے ہے۔
"*قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ — کشمور پولیس کا عزم"*
ترجمان — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور