Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
چوری شدہ کار برآمد
پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
تاریخ: 26 مارچ 2026
*چوری شدہ کار برآمد، اصل مالک کے حوالے*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ میانی ایٹ بڈانی میر حسن عیسانی نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ کار کامیابی سے برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق موؤرخہ 14 فروری 2026 کو منیر خان بھٹو کی کار تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود سے چوری ہو گئی تھی، جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا۔
ھیومن انٹیلیجنس اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس ایچ او بڈانی اور ان کی ٹیم نے چوری شدہ کار کو تلاش کر کے برآمد کر لیا۔
برآمد شدہ کار کو اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے کشمور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کشمور