Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پولیس مقابلہ

پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

مورخہ: 15 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — دو خطرناک ڈاکو گرفتار اور ایک زخمی*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

اسی سلسلے میں تھانہ غوثپور کی حدود *سندھ ڈھورو* کے قریب دورانِ گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* اور ان کی ٹیم نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔

 

 پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔

 

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں

دو ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جن میں سے ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

 

باقی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت: 

*1- ضمیر ولد وزیر میرانی* ملزم سے ایک عدد بغیر لائسنس پسٹل بھی برآمد 

اور دوسرے کی شناخت 

2- *علی بخش ولد عبدالرشید میرانی* کے نام سے ہوئی

 

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

گرفتار ملزمان *غوثپور شہر میں ہندو تاجروں کے گھروں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ، موبائل فون سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔*

 

مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.