Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری* *04 روپوش و اشتھاری ملزمان گرفتار
پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 17 نومبر 2025
*کشمور پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری*
*04 روپوش و اشتھاری ملزمان گرفتار*
ضلع کشمور پولیس کی جانب سے قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور@کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی واضح ہدایات پر انچارج مددگار کندھکوٹ نے چار 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انچارج مددگار کندھکوٹ اور اُن کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لیا، جو متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان کی تفصیلات:
🔹 نام: *01- شاھد ولد نظیر احمد گولو، 2- حاکم عرف عامر ولد خیر محمد گولو، 3- منصور ولد غلام سرور مشوری*
1. FIR No. 338/2025 u/s 399,402 PPC of PS A section kkot
2. FIR No. 47/2025 u/s 399, 402 PPC of PS A section kkot
3. FIR No. 54/2025 u/s 3/4 PEHO PS A section kkot
*4- عطاء محمد ولد بھادر لاشاری*
1. FIR No. 308/2025 u/s 399, 402 PPC of PS A section kkot
گرفتار ملزمان کندھکوٹ شھر کے اندر شھریوں سے موبائل فونز سنیچنگ ، بائیک لفٹنگ ، گھروں میں ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔
کشمور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، اور کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
*ترجمان ضلع کشمور پولیس*