Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 29 نومبر 2024

 کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب 

کشمور پولیس کا جمال کی حدود میں ٹارگیٹیڈ آپریشن میں کامیابی مل گئی، بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق
موؤرخہ 26 ستمبر 2024 کو تھانہ تنگوانی کی حدود سے دو افراد اغوا ہوئے تھے۔ 

کشمور پولیس نے جمال کی حدود کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران دو بگٹی مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ 

مغویوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ 

01- اسداللہ ولد ھزار خان بگٹی
02- منظور علی ولد ملحو بگٹی

جمال کے حدود میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی۔ 

کامیاب کارروائی کے دوران مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کشمور پولیس نے مغویوں کو بحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا۔ 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.