Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس نے شیخوپورہ کے دو رہائشیوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس

موؤرخہ 15 اگست 2025

 

کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی 

 

*کشمور پولیس نے دو افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ھدایات پر *ASP اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی سربراہی میں انچارج مددگار کشمور صدام حسین کھوسو نے دو افراد اغوا ہونے سے بچالیا۔

 

دونوں افراد شادی کرنے کے جھانسے کچے کی طرف جا رہے تھے۔ کشمور پولیس نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچالیا۔ 

 

تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

 

1- *محم بلال علی ولد دوست محمد شیخ* رہائشی شیخوپورہ 

2- *نبیل الرحمٰن ولد نعیم اختر انصاری* رہائشی، شیخوپورہ 

 

ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے دونوں افراد کو بچالیا۔

 

اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔

 

عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔ 

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.